اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی بینکوں نے حکومت کو قرض دینے سے انکار کر دیا،لوڈشیڈنگ کے دورانئے میں اضافے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق 8 بینکوں کے کنسورشیم نے کہاہے کہ پہلے ہی حکومت کو تقریباً 600 ارب روپے قرض دیا ہوا ہے، مزید قرض نہیں دے سکتے۔حکومت نے پاور سیکٹر کے گردشی قرضوں کی ادائیگیوں کیلئے پرائیویٹ کمرشل بینکوں سے 50 ارب روپے مانگے تھے۔وزارت خزانہ کی سفارش کے بعد بینکوں نے حکومت کی درخواست پر اگلے ہفتے پھرغور کرنے کا وعدہ کرلیا۔