اعلی سرکاری افسر نے کویتی وفد کے سربراہ کا بریف کیس چرا لیا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزارت اقتصادی امور میں وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے کویتی وفد کے سربراہ کا بریف کیس اور پرس چوری کرلیا گیا ۔کویتی وفد کے سربراہ وزارت اقتصادی امور میں مذاکرات میں مصروف تھےبعد ازاں سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق واقعے میں ضرار حیدر نامی 20 ویں گریڈ کے افسر ملوث پائےگئے۔تفصیلات کے مطابق کویتی وفد کی جانب وزارت اقتصادی امور کا دورہ کرنے کے موقع پر شرمناک واقعہ پیش آیا ہے۔ وزارت اقتصادی امور میں کویتی وفد نے وزیر اعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران گریڈ 20 کے سرکاری افسر نے پاکستان آنے والے کویتی وفد کے سربراہ کا بریف کیس اور پرس چوری کرلیا ہے۔ کویتی وفد کے سربراہ وزارت اقتصادی امور میں مذاکرات میں مصروف تھے جب انکا بریف کیس اورپرس چوری ہوگیا۔ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد جب سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی گئی تو واقعے میں ضرار حیدر نامی 20 ویں گریڈ کے افسر ملوث پائےگئے۔ سی سی ٹی وی وڈیومیں گریڈ20 کےافسرضرارحیدرکودونوں چیزیں چوری کرتےدیکھا گیا۔ ضرار حیدرڈی ایم جی کےگریڈ20 کےافسرہیں۔ ضرارحیدرکےخلاف ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیکریٹری اقتصادی امور نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ضرارحیدرکےخلاف ضروری کارروائی کی جارہی ہے۔ جبکہ اسلام آباد پولیس نے بتایا ہے کہ جیسے ہی ضرار حیدر کیخلاف درخواست ملی توقانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments (0)
Add Comment