10جیلروں کی تعیناتی کے احکامات جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ داخلہ سندھ نے10جیل افسرانکی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے ۔جس کے تحت محمد حسن سہتو سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل ، ضیاءالرحمٰنسینئر سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل حیدر آباد، ممتاز احمد راجہ سینئر سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل سکھر،منصور احمد صدیقی سپرنٹنڈنٹ جیل نوشہرو فیروز، شاہنواز ساند پرنسپل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ نارا جیل حیدرآباد، محمد ممتاز اعوان سینئر سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل کراچی، آفاق رضوی سپرنٹنڈنٹ جیل لاڑکانہ اور سینئر سپرنٹنڈنٹ جیل خیر پور کا اضافی چارج ،امتیاز احمد شیخ سپرنٹنڈنٹ جیل دادو، ذوالفقار علی آغا سپرنٹنڈنٹ جیل شکارپور جبکہ اشفاق احمد کلوڑ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل سکھرہونگے۔

Comments (0)
Add Comment