اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نئے ایئرپورٹ سے پونے 4کروڑمالیت کی غیر ملکی کرنسی اور ڈھائی کلو گرام آئس ہیروئن اسمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنادی گئیں۔کسٹم حکام نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے 3 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کی کرنسی برآمد کرلی ،ملزمان پی کے 233 پر اسلام آباد سے دبئی جارہے تھے ،کسٹم حکام نے مخبر کی اطلاع پر غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی۔ملزمان کے نام عنایت خان اور غلام دستگیر ہیں،دونوں ملزمان تمام سرچنگ پوائنٹس سے کلیئرنس کے بعد جہاز میں سوار ہوچکے تھے ،انہیں آخری لمحات میں جہاز سے گرفتار کیا گیا۔