ووٹ خریدنے کا اعتراف پی پی کو مہنگا پڑگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ووٹ خریدنےکا اعتراف پی پی کو مہنگا پڑ گیا ۔الیکشن کمیشن نےپی پی رکن اسمبلی تیمور تالپور کو 4 اکتوبر کو طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی تیمور تالپور نے جمعرات کو اسمبلی میں خطاب کے دوران سینیٹ کیلئے ووٹ خریدنے کا اعتراف کر تے ہوئے کہاتھا کہ ووٹ بیچنےوالا رکن اب بھی ا یوان میں بیٹھا ہے۔ اس پر اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا تھا ۔ الیکشن کمیشن نےبیان کا نوٹس لیتے ہوئے تیمور تالپور کو 4 اکتوبر کو طلب کرلیا ہے۔یہ اعترافی بیان پی پی کو مہنگا پڑ گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی اس حوالے سے کارروائی پی پی کیلئے مزید مشکلات پیدا کر سکتی ہے ۔

Comments (0)
Add Comment