بدین سے تعلق رکھنے والے بھیل برادری کے 2 افراد کا قبول اسلام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھیل برادری سے تعلق رکھنے والے 2 خاندانوں کے سربراہوں نے اسلام قبول کرلیا۔اس حوالے سے جامع مسجد چشتیہ ناصرکالونى کورنگی میں تقریب کے دوران علامہ اسد نذیر سعیدی نے ضلع بدین سے تعلق رکھنے والے ہندو مذہب کے نیھال بھيل اور ملوک بھيل کو کلمہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کردیا۔نو مسلموں کے نام غلام مصطفےاور محمد نعيم رکھے گئے۔اس سے قبل محمد احمد اور ان کے اہلخانہ اسلام قبول کرچکے ہیں، جب کہ محمد احمد ہی کی کوششوں سے سينکڑوں افراد مسلمان ہوچکے ہیں۔تقریب میں چیئرمین امن کونسل اور جے يو پى کے مرکزى و صوبائى رکن شورى امداد حسين زاہد اسدى اور ديگراحباب موجود تھے۔

Comments (0)
Add Comment