حسن بخشی آباد کے سربراہ۔انور دائود اوکے سینئر وائس چیئرمین منتخب

کراچی(بزنس رپورٹر)محمدحسن بخشی ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے چیئرمین ، سینئر وائس چیئرمین انور داؤد اوکے اور عبدالکریم آدھیا وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔ابراہیم حبیب کو سدرن ریجن اور ایس ایم عمران کو ناردرن ریجن کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے۔گزشتہ روز آباد ہائوس میں جنرل باڈی کے سالانہ اجلاس میں تمام اراکین نے متفقہ رائے سے محمد حسن بخشی کو سال 2018-19ء کے لیے چیئرمین ، انور داؤد او کے سینئر وائس چیئرمین، عبدالکریم آڈھیا کو وائس چیئرمین اور ابراہیم حبیب کو سدرن ریجن کا چیئرمین منتخب کرلیا، جبکہ لاہور میں ناردرن ریجن کے انتخابات میں ایس ایم عمران کو ناردرن ریجن کا چیئرمین اور حیدرآباد میں منعقدہ الیکشن میں راحیل اقبال کو سب ریجن حیدرآباد کا وائس چیئرمین منتخب کیا گیا۔نومنتخب چیئرمین حسن بخشی نے اظہار تشکر کرتے ہوئے وہ پاکستان کے تمام بلڈرز ، ڈیولپرز اور آباد ممبران کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے بلا تفریق خدمت کریں گے۔تعمیراتی صنعت کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔آباد کی طاقت ممبران کے باہمی اتحاد پر منحصر ہے۔امید ہے کہ ممبران اتحاد کو قائم رکھیں گے۔ سبکدوش چیئرمین عارف یوسف جیوا نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آباد ممبران کی فلاح و بہبود،تعمیراتی صنعت کے فروغ اور ملکی معیشت کے استحکام کے لیے اپنی تمام صلاحیتوں کو استعمال کریں گے۔انور داؤد ، عبدالکریم آڈھیا اور ابراہیم حبیب نے بھی تمام ارکان کا شکریہ ادا کیا۔اجلاس میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے لیے عبدالکریم آڈھیا ،عقیل الیاس، آصف سم سم، الطاف تائی، ایم الطاف ستار کانٹے والا، ایم انور داؤد او کے، ایم جنید اشرف تالو، ایم رضوان آڈھیا، ملک ارشاد علی، محمد اعجاز، محمد حنیف گوہر، محمد ہارون کریم، محمد حسن بخشی، نعمان تابانی، سفیان آڈھیا، ڈاکٹر طلحہ فاروقی ،محمد صادق بلوچ ، سید خورشید عالم اور مستنصر ذاکر کو بطور ممبران منتخب کیا گیا۔اسی طرح سدرن ریجن کے لیے انور احمد، ابراہیم ایس حبیب، محمد علی توفیق، رمیز قاسم غازیانی، عثمان خانانی، انجینئر دانش بن رؤف، اشفاق یونس شیخانی، غیاث الرحمٰن ، عمران وہاب، منصور عزیز ،طارق عزیز اور زاہد اقبال کو بطور ممبران منتخب کیا گیا ہے۔ناردرن ریجن کے لیے گوہر اعجاز، انجینئر ایم اکبر شیخ، رضا کلی خان خٹک، شیخ شاہد انور، آصف کمال اور شیراز جے منو کو بطور ممبران چن لیا گیا ہے۔اسی طرح سب ریجن حیدرآباد کے لیے اعجاز احمد قاضی، محمد کاشف اور راحیل اقبال کو بطور ممبرز منتخب کیا گیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment