وفاق المدارس کی مجلس عاملہ کا دوروزہ اہم اجلاس آج ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفا ق المدارس کی مجلس عاملہ کا 101 واں دو روزہ اہم اجلاس آج سے دارالعلوم کراچی میں شروع ہو گا ۔ جس کی صدارت جامعة العلوم الاسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاوٴن کے مہتمم و شیخ الحدیث مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر کریں گے ۔اجلاس میں مدارس کے تعلیمی و امتحانی نظام ،نصا ب سمیت مدارس کو درپیش مسائل کو زیر بحث لایاجائے گا ۔اجلاس میں میڈیا کوآرڈینٹر مولانا طلحہ رحمانی کے مطابق نائب صدور مولانا انوار الحق، مفتی محمدرفیع عثمانی ، ناظم اعلی مولانا محمد حنیف جالندھری،صوبائی نظماء، مولانا امداداللہ یوسف زئی،مولانا قاضی عبدالرشید،مولانا حسین احمد، مفتی صلاح الدین،آزاد کشمیر کے مولانا سعید یوسف،مرکزی ناظم دفتر مولانا عبدالمجید سمیت ملک بھر سے اراکین عاملہ شرکت کریں گے،معلوم رہے کہ وفاق المدارس کی مجلس عاملہ کا اجلاس حسب ضرورت سال میں ایک سے دوبار بھی منعقد کیا جاتا ہے جس میں ہونے والے فیصلوں کومجلس شوری کیں رکھاجاتا ہے جہاں سے توثیق کے بعد اس کو باقاعدہ ضابطہ اخلاق کی شکل دی جاتی ہے ۔

Comments (0)
Add Comment