کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری، ملک مخالف نعرے بازی، بغاوت اور نجی ٹی وی پر حملے سے متعلق کیس میں تفتیشی افسر کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔عدالت نے پولیس حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو پیش کیا جائے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کردی ہے۔سماعت پر ملزمان متحدہ کے ڈاکٹر فاروق ستار، عامرخان، خواجہ اظہار، شاہدپاشا، قمر منصور، کنور نوید جمیل و دیگر پیش ہوئے۔دوسری جانب میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں ہونے والی تقاریر سے سندھ کے عوام کو فائدہ نہیں ہوگا۔بلاول بھٹو کا تقاریر پر ایکشن لینا قابل تعریف ہے۔بلاول کے نوٹس لینے پر احتجاج کی کال واپس لی۔