نیب کی قانونی حیثیت برقرار رکھنے کا فیصلہ چیلنج

اسلام باد(صباح نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے قومی احتساب بیورو (نیب)کی قانونی حیثیت برقرار رکھنے سے متعلق فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نیب کا قانون اٹھارہویں ترمیم کے بعدختم ہو چکا ہے، لہذا سپریم کورٹ لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

Comments (0)
Add Comment