ماہی گیروں سے دہشتگردوں جیسا برتاؤ نہ کیا جائے- محمد علی شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فشر فوک فورم کے چیئرمین محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ سرکریکس پر پاک، بھارت تنازعہ نصف صدی سے زائد گزرنے کے باوجود تاحال حل نہیں ہوسکا۔ بھارتی جیلوں میں پاکستانی ماہی گیروں سے غیر انسانی سلوک ہوتا ہے۔ماہی گیروں سے دہشت گردوں جیسا برتاؤ نہ کیا جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ دونوں ممالک بات چیت کے بعد ماہی گیروں کے شناختی کارڈ بنائیں اور غیر قانونی طور پر ایک دوسرے کی حدود میں آنے پر چیکنگ اور پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیا کریں۔

Comments (0)
Add Comment