لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت کے باہر 2 خواتین وکلاء نے ایک مرد وکیل کی سر عام پٹائی کر دی۔دونوں خواتین بہنیں تھیں جنہوں نے تجمل نامی وکیل پر الزام عائد کیا کہ اس نے ان کی کردار کشی اور ہراساں کرنے کی کوشش کی ہے۔دونوں بہنوں نے تجمل پر تھپڑوں، گھونسوں کی بارش کی اور خوب شور مچایا۔ اس دوران تجمل کے ساتھی وکلاء اور دیگر افراد نے انہیں چھڑانے کی کوشش بھی کی لیکن وہ ناکام رہے۔لڑائی میں ایک مرد وکیل نے خاتون وکیل کومارنے کی بھی کوشش کی جب کہ دونوں جانب سے بدزبانی بھی کی گئی۔خاتون وکیل نادیہ کا کہنا تھا کہ تجمل انہیں ہراساں کرتا اور کردار کشی کرتا تھا۔