چیف جسٹس گلشن اقبال میں اتائی ڈاکٹروں کی بھرمار کا نوٹس لیں- علاقہ مکین

کراچی (پ ر) گلشن اقبال بلاک 13-D/2 رحمتیہ کالونی کے مکینوں نے علاقے میں اتائی ڈاکٹروں کی بھرمار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ تحریر ی شکایات کے باوجود انسانی زندگی اور صحت سے کھیلنے والے انسانیت کے دشمنوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ مقامی اتائی ڈاکٹراور ان کے نشئی ڈسپنسر نوجوانوں کو نشہ آورانجکشن لگاکر منشیات کے عادی بنارہے ہیں جس کی وجہ سے نئی نسل تباہ ہورہی ہے انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ وہ معاملے کا سنجیدہ نوٹس لے کر اس پر ازخود کارروائی کریں اورگلشن اقبال کے مکینوں کو قاتلوں کے چنگل سے نجات دلائیں۔

Comments (0)
Add Comment