نئی حکومت ملک کو معاشی طور پر خودکفیل بنانے پر توجہ دے- حافظ عاکف سعید

کراچی (پ ر) امیر تنظیم اسلامی حافظ عاکف سعید نے کہا ہے کہ نئی حکومت کی اصل کامیابی یہ ہوگی کہ ملک معاشی طور پر خودکفیل ہوجائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سی پیک میں سعودی عرب کی شراکت داری اور برادر ملک پاکستان کو بیل آئوٹ پیکج دینا خوش آئند ہے۔ انہوں نے سینیٹ میں توہین رسالت قوانین میں ترمیم کا بل آنے کی خبروں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ایسے ہر اقدام کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے، جس سے توہین رسالت کے مرتکب افراد کو کسی قسم کی کوئی رعایت مل جائے۔ انہوں نے بھارتی آرمی چیف کی دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔

Comments (0)
Add Comment