جدہ( امت نیوز )جدہ میں باکسنگ کا عالمی ٹائٹل کالم سمتھ نے جیت لیا، حریف جورج گرووز کو سنسنی خیز مقبلے کے بعد ساتویں رانڈ میں ناک آٹ کر دیا۔ سمتھ کا ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار رہا جبکہ گرووز کو پروفیشنل کیرئر میں چوتھی بار شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی۔سعودی عرب کے شہر جدہ میں ورلڈ باکسنگ سیریز کی فیصلہ کن فائٹ جو 12 رانڈ پر مشتمل تھی، کا جارحانہ انداز میں آغاز ہوا۔ لیور پول کے کالم سمتھ لندن کے مقابل جورج گرووز میدان میں اترے، دونوں گورے فائٹرز نے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کیے تاہم ساتواں رانڈ فیصلہ کن ثابت ہوا۔کالم سمتھ نے جورج گرووز کو زور کا مکا رسید کیا جو جورج پر بھاری پڑا اور مقررہ وقت پر اِن ایکشن نہ ہونے پر سمتھ فاتح قرار پائے۔