لاہور(آن لائن) حلقہ این اے 131میں جگہ جگہ لوٹے لٹکا دیئے گئے جنہیں کنٹونمنٹ بورڈ کے اہلکاروں نے اتار دیا۔14اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ(ن) کی جانب سے خواجہ سعد رفیق امیدوار ہیں جبکہ تحریک انصاف کی ٹکٹ پر ہمایوں اختر خان میدان میں ہیں جن کی ماضی میں مسلم لیگ (ن) اور مسلم لیگ (ق) سے بھی وابستگی رہ چکی ہے۔این اے 131کے علاقے والٹن میں نا معلوم افراد کی جانب سے رات گئے کیبل کی تاروں اور بجلی کے کھمبوں کیساتھ مختلف رنگوں کے درجنوں لوٹے لٹکا دئیے گئے جنہیں صبح کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کے اہلکاروں نے اتار دیا۔