برج ٹائون(امت نیوز) انیسا محمد کی شاندار ہیٹرک کی بدولت ویسٹ انڈین ویمن نے جنوبی افریقہ ویمن کو دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی، انیسا محمد نے تباہ کن بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا اور میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ تاروبا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں جنوبی افریقن ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 101 رنز بنائے، کپتان ڈینی وان نائیکرک 36 مگنن دو پریز 27، ٹرائون 21 اور مریزن کیپ 14 رنز بنا کر آئوٹ ہوئیں۔