اسکولز فیسوں سے متعلق عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیلئے والدین سراپا احتجاج

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نجی اسکولوں میں طے شدہ فیسوں کی پابندی کے حوالے سے والدین نے یونیورسٹی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ والدین کا کہنا تھا کہ معزز عدالت اسکولوں کو پابند کرے کہ وہ طے شدہ فیسیں ہی وصول کریں۔ اس موقع پر والدین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ” اسکول فیس قانون کے مطابق ، چیف جسٹس نوٹس لیں ” درج تھے ۔ واضح رہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود نجی اسکولوں تاحال زائد فیس وصول کر رہے ہیں جبکہ زائد وصول کردہ فیس کی واپسی کا بھی طریقہ کار وضع نہیں کیا گیا ہے، جس کیخلاف والدین نے احتجاج کیا۔ واضح رہے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرانے کا کام ڈائریکٹوریٹ جنرل پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن کا تھا، جنہوں نے تاحال نوٹس جاری کرنے کے علاوہ کام نہیں کیا۔

Comments (0)
Add Comment