پاکستان مخالف مواد پھیلانے والے متحدہ لند ن کے 2دہشتگرد گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)تیموریہ پولیس نے پاکستان مخالف مواد پھیلانے والے متحدہ لندن کے 2 دہشت گرد گرفتار کرلئے ۔پولیس کے مطابق ملزمان ریحان اور عمیر کئی ماہ سے سوشل میڈیا پر ملک کیخلاف سرگرم تھے ۔خفیہ اطلاع پر بفرزون میں کارروائی کرکے دونوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ان کے قبضے سے پاکستان مخالف مواد،کمپیوٹر ز ودیگر سامان برآمد کر لیا ۔ ایس ایچ او چوہدری طفیل نے ‘‘امت ’’کو بتایا کہ ملزمان کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ لندن سے ہے ۔ملزمان نے منصوبے کے تحت واٹس ایپ گروپس بنا کر نوجوانوں کو شامل کیا اور عوام میں انتشار پھیلانے کیلئے پاکستان مخالف ویڈیوز اور مواد ڈالتے تھے ،جبکہ دونوں فیس بک سمیت یوٹیوب پر بھی پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کررہے تھے ۔ ملزمان کو انٹیلی جنس اطلاع پر گرفتار کیا گیا ہے ۔دونوں کے قبضے سے پاکستان مخالف مواد ، کمپیوٹرز اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے ۔ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔

Comments (0)
Add Comment