کوئٹہ (نمائندہ خصوصی)ایف سی نے آپریشن ردالفساد کے تحت خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرکے کوئٹہ اور جھل مگسی میں تخریب کاری کے منصوبے ناکام بنادیئے ۔ذرائع کے مطابق جھل مگسی کے علاقے گندھاوا میں لیویز کے ساتھ مشترکہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں متعدد مقدمات میں نامزد 2 مفرور دہشتگرد ہلاک اور 2 گرفتار کر لئے گئے ۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ دریں اثنا دوسری کارروائی میں کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کمپاونڈ سے بارودی مواد اور آئی ای ڈیز میں استعمال ہونے والے ایکسسریز برآمد کیا گیا۔