بچے کی ہلاکت پر ڈاکٹر ملازم سمیت گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لائنز ایریا کے نجی اسپتال میں بچے کی ہلاکت پر بریگیڈ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ڈاکٹرکو ملازم سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ ا و رہفتے کی درمیانی شب نجی اسپتال میں ڈاکٹر کی جانب سے غلط انجکشن لگائے جانے سے ڈھائی سالہ عبدالرحمان ولد محمد راشد جاں بحق ہوگیا تھا ، بچے کی ہلاکت کے بعدمشتعل ورثا نے اسپتال کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔جس پر پولیس نے ڈاکٹر کو حراست میں لے لیا تھا ۔پولیس نے گذشتہ روز بچے کے والد کی مدعیت میں قتل خطا اور قتل بالسبب کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہو ئے ڈاکٹر مظہر اور اس کے اسسٹنٹ اختر حسین کو گرفتار کرلیا ۔

Comments (0)
Add Comment