کانگریس پر ٹرمپ کی گرفت کمزور پڑنے کا امکان

واشنگٹن(امت نیوز)امریکی میڈیا اور سیاسی مبصرین نے پیش گوئی کی ہے کہ حکمران ری پبلکن پارٹی صدر ٹرمپ کے باعث6نومبر کے وسط مدتی انتخابات میں بدترین شکست ہو کر کانگریس میں بالادستی کھو بیٹھے گی۔الیکشن میں ڈیموکریٹس سینیٹ کی 2اضافی و ایوان نمائندگان کی 23نشستیں زیادہ جیت سکتی ہے ۔شکست کی وجہ سے صدر ٹرمپ کو تارکین وطن ،ٹیکس کٹوتیوں،دنیا بھر کے ساتھ نئے تجارتی معاہدوں اور بنیادی ڈھانچے میں زیادہ سرمایہ کاری کی پالیسیوں کے نفاذ میں شدید مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے ۔ٹرمپ کو سپریم کورٹ میں ایک جج کی خالی اسامی بھرنے میں بھی مشکل ہوگی ۔ مشکلات کے باعث ٹرمپ نے ہفتہ کو ملک کی 5ریاستوں کا اچانک دورہ شروع کر دیا ہے تاکہ ری پبلکن پارٹی اپنی اکثریت ایوان میں برقرار رہ سکے ۔ اس دورے کے دوران ٹرمپ اپنے حامیوں کی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ٹرمپ کی جانب سے بریٹ کیوناف کو سپریم کورٹ کا جج نامزد کیا گیا ہے جس پر جنسی بے راہ روی کے الزامات نے ان کی توثیق کو مشکل بنا دی ، اس نامزدگی نے ری پبلکن ووٹرز کو مایوس، ڈیموکریٹس کو خوش کیا ہے ۔ٹرمپ نے اپنے دورے کا آغاز ریاست اوہائیو کے مغربی شہر ویلنگ سے کیا ہے ۔اوہائیو میں سینٹر جان مک کین کے انتقال کے باعث ری پبلکن پارٹی نےموریسے کو ٹکٹ دیا ہے ۔ مبصرین اسے موریسے کی بدقسمتی قرار دے رہے ہیں کہ ٹرمپ ان کیلئے ووٹ مانگیں گے۔

Comments (0)
Add Comment