کے الیکٹرک کیخلاف عمر معذوری کیس کا فیصلہ محفوظ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے کے الیکٹرک کیخلاف عمرمعذوری کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو 3 اکتوبر کو سنائے جانے کا امکان ہے ۔ گزشتہ روز سماعت کے موقع پر کے الیکٹرک کے وکلا اور معذور بچے عمر کے والد بھی پیش ہوئے ۔ کے الیکٹرک کے وکلا نے مقدمہ ختم کرنے کی درخواست دائر کی ۔ وکلا صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ کے الیکٹرک اور عمر کے اہلخانہ کے درمیان معاہدہ ہو چکا ہے،استدعا ہے کہ مقدمہ ختم کیا جائے ۔ وکلا طرفین نے درخواست پر دلائل مکمل کر لئے ۔ معذور بچے عمر کے والد محمد عارف نے بھی درخواست پر کوئی اعتراض نہیں کیا ۔ عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ، جو 3 اکتوبر کو سنائے جانے کا امکان ہے ۔ مقدمہ میں کے الیکٹرک کے 19 افسران وملازمین کو نامزد کیا گیا تھا جن میں جنرل منیجر کریکٹومینٹی نینس ریاض احمد نظامانی ، ڈپٹی جنرل منیجرضمیر احمد شیخ ، انچارج کے الیکٹرک عمران اسلم ، ڈی جی ایم ثاقب عباس ، منیجر کریکٹومینٹی نینس نثار احمد ، سپروائزر ارسلان ، شفٹ انچارج سید شاہ نواز ، اسسٹنٹ انجینئر رضا حسین رضوی، شفٹ انجینئر شوکت منگی، ڈپٹی منیجر میٹر اینڈ انسٹالیشن کمرشل ایریا سعید احمد ، فورمین محمد مشتاق ، نیو کنکشن سپروائزر مرزا آصف بیگ ، میٹر چیکر آصف اقبال ، ثاقب حسین،بی او ای نیو کنکشن سید حیدر رضا، سید محمد عاصم ، سید سلیمان ،یاسر اور حفیظ شامل ہیں ۔

Comments (0)
Add Comment