بارسلونامیں علیحدگی پسندوں۔ پولیس میں جھڑپوں سے14زخمی

بارسلونا (امت نیوز) ہسپانوی شہر بارسلونا میں علیحدگی پسندوں کے مظاہرے پر پولیس نے دھاوا بول دیا، جس سے احتجاج کرنے والے 14 مظاہرین زخمی ہوگئے۔ جھڑپوں سے سڑکیں میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگیں۔ پولیس نے 22افراد کو حراست میں لے لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسپین کے شہر بارسلونا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئی۔ آزادی کے حق میں مظاہرہ کرنے پر والوں پر پولیس پل پڑی۔ مظاہرین سیکورٹی اہلکاروں پر رنگ اور دھاتی اشیا پھینکنے لگے تو پولیس نے شدید لاٹھی چارج کیا ،جبکہ کہیں کہیں پولیس اور مظاہرین گتھم گتھا بھی ہو گئے۔
میں

Comments (0)
Add Comment