ؐؐخوراک کی قلت پر پالو میں لوٹ مار شروع

جکارتہ(امت نیوز /خبر ایجنسیاں )انڈونیشیامیں زلزلے اورسونامی سے ہونے والی تباہی کے بعد جرائم پیشہ افراد نے موقع کا فائدہ اٹھا کر لوٹ مار شروع کردی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پالو شہر میں ٹوٹے پھوٹے ریستورانوں اور دیگر کھانے پینے کی اشیا کی دکانوں سے لوگوں نے لوٹ مار شروع کی ،اس دوران لٹیروں کے درمیان کھانے پینے کی اشیا کی چھیناجھپٹی پر جھگڑا بھی ہوا۔جبکہ جرائم پیشہ افراد کا ایک گرو ہ چند تباہ حا ل دکانوں سے نقدی و قیمتی اشیا بھی لے اڑا۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بڑی بڑی مارکیٹوں میں لوگوں کو لوٹ مار کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔جبکہ مقامی پولیس حکام نے ان واقعات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پالومیں کئی جرائم پیشہ افرادسرگرم ہیں اور ہمیں یہ شکایات بھی موصول ہوئی ہیں کہ وہ دکانوں سے سامان چرارہے ہیں،ہم ا ان شکایات پرکارروائی کر رہے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment