مری/پشاور(نامہ نگار؍بیورو رپورٹ) کشمیر پوائنٹ مری پر واقع گورنر ہاؤس کو عوام کیلئے کھول دیاگیا ، بھوربن کاگورنر ہاؤس کوکھولنے کے بعد تحریک انصاف کو معلوم ہوا کہ یہ فارسٹ ریسٹ ہاؤس تھا جسے عام طورپر گورنر ہاؤس کہاجاتارہا ۔ اس پر کشمیر پوائنٹ مری میں واقع گورنرہاؤس کو گذشتہ روز ممبران اسمبلی نے فیتہ کاٹ کر عوام کیلئے کھول دیا جس کے بعدسیاحوں اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد گورنر ہاؤس پہنچی۔اس موقع پر شہری سلفیاں بھی بناتے رہے ۔ادھر گورنرخیبرپختون شاہ فرمان نے کہاہے کہ عام لوگوں کواونرشپ کااحساس دلانے اورچیک رکھنے کیلئے گورنرہاؤس پشاور کو کھول دیا گیا ہے جس کے پہلے مرحلے میں صوبے کی خواتین کالجز کی طالبات کو موقع فراہم کیا گیا ہے اور بعدازاں عام لوگوں کیلئے اسے کھول دیاجائے گا۔ وہ اتوارکے روزگورنرہاؤس کا دورہ کرنے کیلئے فرنٹیر کالج برائے خواتین پشاور اورگرلز کالج کوہاٹ کی طالبات کے وفود سے گفتگوکر رہے تھے۔گورنرشاہ فرمان نے کہا کہ گورنرہاؤس میں خواتین کیلئے ایک الگ پارک کے تعین اورایک میوزیم کے قیا م کی بھی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔گورنر نے طالبات کی درخواست پر انہیں گورنرہاؤس کی اندرونی عمارت کا دورہ کرنے کی بھی اجازت دی۔