چکوال(نمائند ہ امت )قصبہ شاہ سید بلہو تھانہ ڈوہمن کے علاقے میں پانی کے تنازعے پر چار افراد نے حملہ آور ہوکر میاں بیوی کو شدید زخمی کردیا۔ پانی کے تنازع پر ملنگ شاہ ولد بودے شاہ، نوید شاہ، احتشام ولد ثمر عباس نے ڈنڈوں اور کلہاڑیوں حملہ آور ہوکر نعیم ولد ملنگ شاہ کے گھرپر دھاوہ بول دیا۔ نعیم شاہ کے والد ملنگ شاہ اور والدہ رضیہ بیگم شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال پہنچایا جبکہ تھانہ ڈوہمن میں ابتدائی رپورٹ درج کرادی گئی۔