کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں سہیل انور سیال کے اشتعال انگیز تقریر کے بعد شہر کی دیواروں پر سندھیوں کے خلاف چاکنگ کی گئی، جس پر سندھ حکومت نے فوری نوٹس لے لیا ہے۔محکمہ زراعت کے وزیر اسماعیل راہو نے وال چاکنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھی اور مہاجر آپس میں بھائی ہیں، کچھ لوگوں سے کراچی کا امن برداشت نہیں ہوتا۔