حیدرآباد( بیورورپورٹ)اپنی 6 سالہ اکلوتی بیٹی ارمش بنت محمد آفتاب آرائیں کو قتل کرنے والی خاتون کو تین روز کے تفتیشی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔بی سیکشن پولیس نے گزشتہ دنوں لطیف آباد نمبر 10 میں 6 سالہ ارمش کے مقدمہ قتل میں گرفتار اس کی والدہ شگفتہ ناز کو اتوار کو اسپیشل جج حیدرآباد شاہ نواز جماری کی عدالت میں پیش کیا۔