کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس چیف امیر احمد شیخ نے کراچی کے سوشل میڈیا استعمال کرنے والے شہریوں کے لیے جاری پیغام میں کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ بلاتصدیق کوئی بھی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ نہ کریں۔ دوسرے ممالک کی ویڈیو بغیر تصدیق کے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی جاتی ہیں، بچوں کے اغوا کے حوالے سے 95فیصد جھوٹی خبریں گردش کررہی ہوتی ہیں۔