اسلام آباد( نمائندہ امت)وفاقی دارالحکومت میں نامعلوم شخص نے خاتون پولیس کانسٹیبل کو مبینہ طور پرزیادتی نشانہ بناڈالا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا،متاثرہ اہلکارکوہسپتال منتقل کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق نامعلوم شخص اسلام آباد پولیس کی خاتون کانسٹیبل سے زیادتی کرکے فرار ہوگیا۔ ایس ایس پی امین بخاری کے مطابق گزشتہ رات کانسٹیبل ثانیہ گھر جارہی تھی کہ ہائی وے کے قریب نامعلوم شخص نے ان کے منہ پر کپڑا رکھ کر بے ہوش کردیا اور مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔امین بخاری کے مطابق خاتون کانسٹیبل کی سرکاری بندوق بھی ان کے قریب سے مل گئی تھی جب کہ متاثرہ کانسٹیبل کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ،۔ابتدائی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ زیادتی کرنے والا شخص ایک ہی تھا۔خاتون کے والد کی درخواست پر تھانہ کورال میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔