مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سکیورٹی اہلکار کی خودکشی

جموں (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں جموں خطے کے ضلع راجوری میں بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے ایک اہلکار نے خو د کشی کر لی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بی ایس ایف کی 126ویں بٹالیں سے وابستہ ہیڈ کانسٹبل رام چرن نے راجوری کے علاقے سندر بنی میں قائم اپنی فورس ہیڈکوارٹرز میں سروس رائفل سے خود کشی کی۔

Comments (0)
Add Comment