مدارس پرکوئی پابندی نہیں لگے گی۔وزیرمذہبی امور

اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ مدارس پر کوئی پابندی لگے گی اور نہ کوئی رکاوٹ ڈالی جائے گی۔دفاع پاکستان کونسل کی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے وزیر برائے مذہبی امور نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت ﷺ پر موجودہ حکومت نے جاندار موقف اختیار کیا، قادیانیوں کو آئین نے غیر مسلم قرار دیا، کوئی بھی انھیں مسلم ڈیکلیئر نہیں کر سکتا۔وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ میاں عاطف کی تقرری کے معاملے پر جب عمران خان کو عوامی جذبات معلوم ہوئے تو اس کو فوری ہٹا دیا، قادیانی پاکستان میں غیر مسلم ہی رہیں گے، اس میں کوئی دو رائے نہیں ۔

Comments (0)
Add Comment