پاکستان ینگ علما کونسل کے زیر اہتمام حجاج کے اعزاز میں تقریب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) حجاج کرام کو مبارک باد دینے کیلئے پاکستان ینگ علما کونسل کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں کیماڑی ٹاؤن سلطان آباد کے امیر مفتی گل نائف اور حاجی کیمپ کی جامع مسجد بیت الحجاج کے امام ماسٹر ٹرینر مولانا منیر عبدالطیف،مولانا ظہیر سمیت دیگر حجاج کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی اردو یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر مفتی عبدالماجد کا کہنا تھا کہ حج کا فریضہ رب ذوالجلال کی طرف سے ایک عظیم نعمت ہے۔ حجاج کا 40روزہ قیام کیساتھ صبح وشام رب العالمین کی وحدانیت اور کبریائی بیان کرنا اور پھر بہت اللہ کے چکر لگانا ۔آب زم زم پینا یہ اس مالک کی طرف سے خصوصی مسلمانان عالم کیلئے باعث رحمت ہے۔ آخر میں ینگ علماء کونسل کے چئیرمین مفتی نسیم ثاقب نے تمام حاجی صاحبان کو حج کے سفر سے بخیروعافیت واپسی پر مبارکباد کے ساتھ یہ عہد لیا کہ باقی زندگی بھی 40 روزہ حج کے سفر کی طرح نمازوں کی پابندی کیساتھ گذاریں گے۔ تقریب میں مقامی علمائے کرام مفتی زاہد، مفتی زیب اللہ، اقرا جامعہ روضہ الاطفال اکیڈمی کے ناظم اعلی مولانا عبدالصمد، مولانا عبدالفتاح، قاری ذاکر، مفتی فرمان اللہ، حاجی یحی آفریدی، حاجی رستم خان، مولا غیور، اقرا جامعہ تحسین الاطفال کے عبدالقیوم اور امیر باچہ سمیت کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

Comments (0)
Add Comment