پنجاب میں بے سہارا افراد کیلئے فنڈز بند

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کفایت شعاری کی تلوار بے سہارا اور بےگھروں پر چلانے کی تیاری کرلی گئی، پنجاب حکومت نے مختلف اداروں کی کفالت کرنے سے ہاتھ کھڑے کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جہاں دیگر اداروں کو بند کرنے کا منصوبہ بنانا جا رہا ہے وہاں بے سہارا اور بے گھرافراد بھی اس کی زد میں آ رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے بے گھرافراد کی کفالت کرنے سے ہاتھ کھڑے کر دیئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے کاشانہ، نشیمن، گہوارہ اورعافیت کو فنڈز جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے معمر افراد کے فلاحی اداروں کو این جی اوز کے حوالےکرنے کا فیصلہ کیاہے جس کیلئے ان دنوں غیرسرکاری تنظیموں کی تلاش جاری ہے۔ مذکورہ اداروں کو کسی غیرسرکاری تنظیم کے حوالے کرکردیاجائے گا۔

Comments (0)
Add Comment