اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار سمیت پاک فوج کے 5 تھری اسٹار جنرلز آج یکم اکتوبرکو اپنے عہدوں سے ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایس آئی سربراہ لیفٹننٹ جنرل نوید مختار کے علاوہ جو افسران یکم اکتوبر کو ریٹائرڈ ہوں گے ان میں کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل نذیر احمد بٹ، آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ (اے ایس ایف سی) کے کمانڈر لیفٹننٹ جنرل میاں محمد ہلال حسین، جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کے ملٹری سیکریٹری لیفٹننٹ جنرل غیور محمود اور انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایوالوایشن جی ایچ کیو، لیفٹننٹ جنرل ہدایت الرحمٰن شامل ہیں۔گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس آئی نے ملاقات کی تھی۔خیال ظاہر کیاجارہاہے کہ اس موقع پر نئے ڈی جی کے لیے ناموں پرغورکیاگیا۔اس ضمن میں رائج طریقہ کارکے مطابق پاک فوج کے سربراہ 3نام بھجواتے ہیں جن میں سے ایک نام کی وزیراعظم منظوری دیتے ہیں۔