کراچی (اسٹا ف رپورٹر ) سندھ اسمبلی میں بھی ارب پتی فالودہ فروش کا معاملہ موضوع بحث رہا ۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بجٹ پر بحث سمیٹتے ہوئے وفاقی حکومت سے سوال کیا کہ ایف آئی اے اور نیب سب آپ کے کنٹرول میں ہیں تو فالودے والے کو کیوں نہیں پکڑا جاتا۔صوبائی وزیر بلدیا ت سندھ سعید غنی نے ایک بیان میں کہا کہ کرپشن کے ہر معاملے کو پیپلز پارٹی کی طرف موڑ دیا جاتا ہے۔ ارب پتی فالودے والے کا ملبہ بھی ہم پر ڈالنے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ احتساب کا پیمانہ سب کیلئےیکساں ہونا چاہئے۔ فالودہ فروش کا اکاؤنٹ منی لانڈرنگ کے بجائے ٹریڈ اکاؤنٹ ثابت کرنے کی کارروائی شروع ہوگئی۔صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ فالودہ فروش کے اکاؤنٹ سے بھاری رقم برآمد ہونے کی تحقیقات ہونی چاہئے۔