اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)کویتی وفد کا دینار سے بھرا بیگ چوری کرنے والے اکنامک افیئر ڈویژن میں تعینات گریڈ 20 کے افسر جوائنٹ سیکرٹری ضرارحیدر معطل کرکے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔وفاقی وزیراطلاعات بیرسٹر فواد چوہدری نے ضرار حیدر کی معطلی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے اکنامک افیئر ڈویژن کے جوائنٹ سیکرٹری ضرار حیدر کو معطل کردیا ہے جب کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو چوری کی باضابطہ تحقیقات کا حکم بھی دیدیا گیا ہے۔