اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گیس نرخ بڑھانے کے بعد حکومت نے سی این جی فی کلو 15 روپے تک مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ اسی ہفتے کے دوران کیا جائے گا۔ سندھ، بلوچستان اور کے پی کیلئے سی این جی کی قیمت بڑھائی جائیں گی جبکہ پنجاب میں قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائیگا۔ پنجاب میں 1100 سی این جی سٹیشنز ایل این جی پر چل رہے ہیں۔ سندھ میں 586، کے پی 618 اور بلوچستان میں 22 سی این جی سٹیشن قدرتی گیس پر چل رہے ہیں۔رہنماء سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ کسی اور سیکٹر کا بوجھ سی این جی پر نہ ڈالا جائے۔ پٹرول کی طرح سی این جی غریب آدمی کا ایندھن ہے حکومت اسے بھی سبسڈی دے۔