دبئی (امت نیوز)آسٹریلوی اسپنر نیتھن لیوین نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل چار روزہ میچ کی پہلی اننگز میں 8 وکٹیں حاصل کر کے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے اپنی بہترین بولنگ کا کریڈٹ یونس خان کو دیدیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اے کے خلاف چار روزہ میچ کے پہلے روز 87 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کرنے والے نیتھن لیوین نے ایشیا میں اپنی بولنگ کی بہتری کا کریڈٹ سابق کپتان یونس خان کو دے دیا ہے ۔نیتھن لیوین نے کہا کہ یونس خان کی ایک عجیب تعریف نے انہیں اسپن بولنگ کے گر سکھا دیئے ۔انہوںنے کہا کہ 4 برس قبل سیریز میں یونس خان نے ایک عجیب تعریف کی جس میں انہوں نے بیٹنگ کے دوران کہا کہ میں آپ کو اس لیے سوئپ شاٹ کھیل رہا ہوں کیونکہ میرا ڈیفنس بہت کمزور ہے اور ڈیفنس کمزور ہونے کی وجہ سے میں آپ کی بہترین بال پر بھی سوئپ کر رہا ہوں۔