اسلام آباد (امت نیوز) اسوا فٹ بال اکیڈمی کے مایہ ناز کھلاڑی اسامہ جاوید نے کہا ہے کہ حکومت تعلیمی اداروں میں گیمز کا انعقاد یقینی بنائے تو ملک میں کھیلوں میں بہتری آسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مردان سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھلاڑی نے کہاکہ ہمارے ملک میںکھلاڑیوں کو وہ سہولیات فراہم نہیں کی جارہیں جو ملنی چاہئیں۔اسامہ جاوید نے کہا کہ ضلع مردان میں فٹبال کے گرائونڈ نہ ہونے کے برابر ہیں اور صرف ایک گرائونڈ کھیلنے کے قابل ہے جو یونس سٹیڈیم میں ہے حالانکہ مردان میں فٹ بال کی سہولیات نہ ہونے کے باعث نوجوان ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے۔