ریاض( خبر ایجنسیاں) عرب اتحادی فوج نے حوثی باغیوں کی 2 بمبار کشتیاں تباہ کردیں، کشتیاں جازان پر حملے کیلئے آرہی تھیں۔ ترجمان عرب اتحاد کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ سعودی سمندری حدود میں نگرانی کے دوران حوثیوں کی بارود سے لدی 2 کشتیوں کو دیکھا گیا، جس پر بحریہ نے فوری کارروائی کرکے دونوں کو تباہ کردیا، کارروائی میں اتحادی جنگی کشتیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔