قاہرہ (امت نیوز) مصری عدالت نے اخوان المسلمون کے سربراہ محمد بدیع سمیت دیگر سینئر رہنماؤں کیخلاف مقدمے کی ازسرِ نو سماعت کا حکم دیدیا۔ ایمنیسٹی انٹرنیشنل سمیت انسانی حقوق کی دیگر تنظیمیں طویل عرصے سے سیسی حکومت سے آزادانہ ٹرائل کا مطالبہ کر رہی تھیں۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی مینا کے مطابق سینئر اخوان رہنما خیرات الشاطر بھی ان رہنماؤں میں شامل ہیں جن کا دوبارہ ٹرائل کیا جائے گا۔