اوور بلنگ سے تنگ شہری کی کے الیکٹرک کیخلاف نیپرا کو درخواست

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اوور بلنگ کےشکار شہری نے کے الیکٹرک کیخلاف نیپرا سے رجوع کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق متاثرہ شہری برکت علی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیپرا کو 30 اگست 2018 کو درخواست ارسال کی ،جس میں صارف نے بتایا کہ وہ کے الیکٹرک کو ہر ماہ باقاعدگی سے بل ادا کرتا رہا ہے ۔ لیکن کے الیکٹرک نے بلا وجہ میرے گھر کے میٹر تبدیل کرکے اگست 2018 میں ایک کنکشن پر 2 لاکھ 4 ہزار 361 روپے کا بل بھیج دیا ۔ جبکہ دوسرے کنکشن پر 2لاکھ 53ہزار 865روپے کا بل بھیجا گیا ۔مذکورہ بل بوگس ہے ۔ اس پر کے الیکٹرک کو شکایت بھی کی گئی ،تاہم کے الیکٹرک نے کوئی نوٹس نہیں لیا اور نہ ہی مجھے درست بل فراہم کیا ۔جب کہ مجھ پر زور ڈالا جاتا رہا کہ میں مذکورہ بل کی قسطیں کرواؤں اور رقم ادا کروں ۔میں اپنا بل جو میٹر ریڈنگ کے مطابق ہو ادا کرنے کو تیار ہوں ۔گزارش ہے کہ کے الیکٹرک کو ہدایت کی جائے کہ اصل بل جاری کیا جائے ۔

Comments (0)
Add Comment