اسد درانی نےنام ای سی ایل ڈالنا چیلنج کر دیا

اسلام آباد(آن لائن)سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی نے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ۔ رجسٹرار نے درخواست وصول کر لی ہے ۔ اسد درانی نے اپنی متنازعہ کتاب پر نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا ہے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انکوائری کے بعد نام ای سی ایل میں ڈالنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔ نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے ۔ درخواست میں وزارت داخلہ ، وزارت دفاع، سیکشن افسر ای سی ایل کو فریق بنایا گیا ہے اور موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار اہلیہ کے ہمراہ بیرون ملک اپنے فیملی ممبرز کو ملنے کے لئے جانا چاہتا ہے ۔

Comments (0)
Add Comment