پشاور( نمائندہ امت)چترال میں نامعلوم شر پسندوں کی جانب سے سرکاری سکول کو بارودی موا د سے تباہ کرنے کے بعد ضلع بھر میں سکولوں کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ چترال کے علاوہ صوبے میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع میں بھی سکولوں کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع چترال کی تحصیل ارندو کے گاؤں میراک باڑ میں نامعلوم شرپسندوں نے گورنمنٹ پرائمری سکول کو بارودی مواد سے تباہ کر دیاجس کے بعد چترال بھر میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ صوبے میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع میں بھی سکولوں کی سیکورٹی بڑھادی گئی ہے ۔