وزیراعلیٰ ہائوس پرمتحدہ کے احتجاج سے متعلق کیس میں گواہان طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے متحدہ رہنماؤں کے خلاف پانی کی بندش کے خلاف وزیر اعلی ہاوس کے سامنے احتجاج کرنے سے متعلق کیس میں گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 20اکتوبر تک ملتوی کردی ہے ۔استغاثہ کے مطابق مقدمہ میں مئیر کراچی وسیم اختر،خواجہ اظہار،محفوظ یار خان اور ساتھی اسحاق نامزد ہیں ۔ملزمان کے خلاف 2015 میں تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج ہوا تھا، جس میں خالد مقبول صدیقی سمیت دس ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔

Comments (0)
Add Comment