بچوں کے اغوا کی جھوٹی اطلاع پر والدین کو تھانے میں بٹھالیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلال کالونی میں بچوں کے اغوا کی من گھڑت اطلاع دینے پر پولیس نے والدین کو تھانے میں بٹھالیا، پولیس کا کہنا ہے کہ بچے والد کو بتا کر گئے تھے تاہم گھر والوں نے اغوا کی اطلاع دیدی۔ تفصیلات کے مطابق بلال کالونی تھانے میں ناظم نامی شہری دیگر افراد کے ہمراہ آیا اور بتایا کہ انکے گھر کے2 بچے اغوا ہوگئے ہیں، جس پر پولیس نے تفتیش شروع کی۔ اس دوران ناظم کے گھر سے فون آیا کہ بچے تو گھر پر ہی ہیں، جس پربچوں کو تھانے بلوایا گیا۔ ایس ایچ او افضال کاکہنا ہے کہ بچوں نے بتایاکہ انکے پاس ایک آدمی آیا اورکہا کہ اپنے ابو سے فون پر بات کرو ،جب بات کی تو اس کے ابو موجود تھے اور وہ انکے ہی کہنے پر وہ مذکورہ شخص سے موبائل فون لینے گئے تھے۔ ایس ایچ او کا کہنا ہے گھر والوں نے بچوں کیساتھ ایک بچی کو بھی روانہ کردیا اور بغیرتصدیق کئے کہ وہ شخص کون ہے،اپنے بچے بھیج دیئے۔

Comments (0)
Add Comment