کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی آئی چندریگر روڈ سے نامعلوم ملزمان مہران کار لے اڑے۔ میٹھادر پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نجی بینک کے باہر کھڑی سوزوکی مہران بنام توفیق احمد خان رجسٹریشن نمبراے ایف یو-741 گزشتہ رات چوری کرکے فرار ہوگئے، جسکی رپورٹ تھانے میں درج کرادی گئی ہے۔