کراچی (پ ر) جمعیت اہلحدیث پاکستان سندھ کا اجلاس مولانا یوسف سلفی کی زیرصدارت ہوا، جس میں حکومت کے آئی ایم ایف سے مذاکرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ حکومت معاشی مسائل کے حل کیلئے آئی ایم ایف پر انحصار کرنے کے بجائے سعودی سرمایہ کاری کو فروغ دے۔